ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / تریپورہ:سینئر پولیس افسر پر درگا پوجا تہوار کے دوران لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کا الزام

تریپورہ:سینئر پولیس افسر پر درگا پوجا تہوار کے دوران لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کا الزام

Mon, 10 Oct 2016 18:54:05  SO Admin   S.O. News Service

اگرتلہ،10اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تریپورہ میں ایک سینئر پولیس افسر کو مبینہ طور پر ایک قبائلی لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام گرفتار کیا گیا ہے۔لڑکی اپنے دوست کے ساتھ درگا پوجا تقریب کے دوران پنڈال میں آئی تھی۔پولیس ترجمان اتم بھومک نے بتایا کہ ایک قبائلی لڑکی نے تریپورہ اسٹیٹ رائفلز (ٹی ا یس آر)کے ڈپٹی کمانڈنٹ بش دیب ناتھ کے خلاف اتوار کی رات شمالی تریپورہ میں واقع دھلائی ضلع کے چیلیگتا میں شکایت درج کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے سیکورٹی افسر کو گرفتار کر لیا ہے۔دیب ناتھ انسداد دہشت گردی کارروائی کرنے میں مہارت رکھنے والی مخصوص فورس کے 8ویں بٹالین سے وابستہ ہیں۔وہیں اتوار کی رات ایک اور واقعہ میں تیز رفتار ایک کار نے بکتی میں جھوم رہے لوگوں کو ٹکر مار دی جس میں ایک سیکورٹی سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔اس واقعہ سے دلبرداشتہ لوگوں نے کار جلا دی اور گاڑی کے ڈرائیور اور اس کے دوستوں کو پولیس کو سپرد کرنے سے پہلے ان کی جم کر پٹائی کی۔


Share: